8 جولائی، 2026، 11:15 AM

جنگ بندی کی خلاف ورزی، فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

جنگ بندی کی خلاف ورزی، فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے کھلے حملے کے بعد ایران کی مسلح افواج بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گی، جبکہ آبنائے ہرمز کی سلامتی اور انتظام صرف اسلامی جمہوریہ ایران کی طے کردہ پالیسی کے مطابق ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کی جانب سے ایران کے بعض علاقوں پر کھلے حملے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی اور اس کا انتظام صرف اسلامی جمہوریہ ایران کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق انجام پائے گا اور کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ امت مسلمہ کے شہید قائد کی تشییع اور رخصتی میں عوام کی بے مثال شرکت نے عالمی استکبار اور مجرم امریکہ کو ایک ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔

مرکزی ہیڈکوارٹر کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج نے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی کوئی پاسداری نہیں کی اور ایسے وقت میں ایران کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا جب شہید رہبر مسلمین کا جسد مطہر عراق میں عوام اور حکام کا مہمان تھا۔

بیان میں زور دے کر کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکی جارحیت اور دہشت گردانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گی اور کسی بھی صورت آبنائے ہرمز کے معاملات یا اس کے انتظام میں کسی غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کریں گی۔

مرکزی ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک بار پھر واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی اور تیل بردار جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے صرف وہی راستہ قابلِ قبول ہوگا جس کا تعین اسلامی جمہوریہ ایران کرے گا۔

News ID 1940198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha